نواز شریف پنجاب کی فکر کریں پیر مظہرالحق

سندھ اسمبلی سے منظور کردہ بل کی نواز شریف کو مخالفت کی اجازت نہیں دیں گے,پیر مظہرالحق


Staff Reporter December 07, 2012
سندھ اسمبلی سے منظور کردہ بل کی نواز شریف کو مخالفت کی اجازت نہیں دیں گے,پیر مظہرالحق فوٹو: فائل

سینئر صوبائی وزیرپیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ نواز شریف سندھ کے بلدیاتی نظام کی فکر چھوڑیں اور پنجاب میں مشرف کا بلدیاتی نظام بدلیں، وہ پنجاب میں پرانا بلدیاتی نظام اور انگریزوں کا مسلط کردہ بیورو کریسی کا نظام چلا رہے ہیں۔

جبکہ سندھ میں جنرل مشرف کا بلدیاتی نظام مکمل طور پر ختم کر کے نیا عوامی نظام نافذ کیا گیا ہے، سندھ اسمبلی سے منظور کردہ بل کی نواز شریف کو مخالفت کی اجازت نہیں دیں گے، پیر مظہرالحق نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی مخالفت کرنے والے قوم پرست کالا باغ ڈیم کے معاملے میں نواز شریف کی نیت سے واقف ہیں لیکن ان میں جرات نہیں کہ کھل کر بول سکیں ان قوم پرستوں کیلیے سسئی پلیجو ہی کافی ہیں جو ان کے علاقوں میں ہی ان کا ضمانتیں ضبط کرا دیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں