ڈنگی کے مریضوں میں کمی خوش آئند ہےڈاکٹر ملکہ جعفری
رواں سیزن میں ڈنگی کا صرف ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ڈاکٹر ملکہ جعفری
سندھ گورنمنٹ اسپتال سعودآباد کی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر ملکہ جعفری نے کہا ہے کہ اس سال ڈنگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی خوش آئند ہے۔
جو کہ صوبائی محکمہ صحت کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ صحت سندھ کی ہدایت پر ڈنگی کے علاج وآگہی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ سعودآباد اسپتال میں ڈینگی سیل ایمرجنسی وارڈ اور لیبارٹری کی تمام سہولیات موجود ہیں، رواں سیزن میں ڈنگی کا صرف ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔