افغانستان میں ٹریفک حادثے میں 50 افراد ہلاک متعدد زخمی

مسافر بس کندھار سے کابل جاتے ہوئے زابل میں آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔


ویب ڈیسک September 04, 2016
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

افغان صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافروں سے بھری بس افغان صوبے کندھار سے کابل جارہی تھی کہ جنوبی صوبے زابل میں قندھار ہائی وے پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

افغان صوبے زابل کے گورنر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔