سرگودھا میں سالم انٹرچینج پر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، پولیس


ویب ڈیسک September 04, 2016
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

سالم انٹر چینج پر تیز رفتار بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سرگودھا میں موٹر وے پر سالم انٹرچینج پر پشاور سے لاہور جانے والی بس تیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔