اسلام آباد ایئرپورٹ سے اغوابرائے تاوان کا ملزم گرفتار

ملزم نجی ایئرلائن سےبیرون ملک سےواپس آیاتھا،ایف آئی اے حکام


ویب ڈیسک September 04, 2016
ملزم ریحان بٹ اغوابرائے تاوان کےمقدمےمیں ملوث تھا فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس آنے والے ریحان بٹ کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ریحان بٹ کے خلاف گوجرانوالہ میں اغوابرائے تاوان کا مقدمہ درج ہے، اسی مقدمے میں مفرورہونے کی وجہ سے اسے بلیک لسٹ قراردیا گیا تھا، ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔