عمران خان کا دورہ گلیات ملتوی کل دوروزکے لیے کراچی پہنچیں گے

عمران خان 6 ستمبرکو نشتر پارک میں پاکستان زندہ باد جلسے سے خطاب بھی کریں گے


ویب ڈیسک September 04, 2016
عمران خان کوپیرکے روز گلیات میں سیاحتی مقامات پرترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا تھا فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیر کی شام 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کو کل گلیات میں سیاحتی مقامات پرترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا تھا تاہم انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے، اب وہ پیر کی شام کراچی پہنچیں گے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان اسٹیل میں انصاف ورکراتحاد کے دھرنے میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ 6 ستمبر کو عمران خان نشترپارک میں پاکستان زندہ باد جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔