عمران خان کا آج کل ایک ہی نعرہ ہے ظالما وزیراعظم بنا دے‘‘ حنیف عباسی

شیخ رشید راولپنڈی میں فحاشی اورجوئے کے اڈوں کے سرغنہ ہیں لیکن اب ان کا راولپنڈی میں جینا مشکل بنادوں گا،رہنما(ن)لیگ


ویب ڈیسک September 04, 2016
عمران خان رائیونڈ گئے تو ہم بھی بنی گالہ جائیں گے ، رہنما مسلم لیگ (ن)، حنیف عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا آج کل ایک ہی نعرہ ہے" ظالما وزیراعظم بنا دے''۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اورپاکستان عوامی تحریک کی لاہوراورراولپنڈی میں ریلیوں کی وجہ سے میٹرو سروس بند ہوئی جس کی وجہ سے لاکھوں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران خان کا آج کل ایک ہی نعرہ ہے" ظالما وزیراعظم بنا دے''۔ 2018 کے انتخابات میں نوازشریف ایک بار پھروزیراعظم بنیں گے جب کہ اس ہی دن عمران خان خود کشی بھی کرلیں گےاور اگر عمران خان رائیونڈ گئے تو ہم بھی بنی گالہ جائیں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید راولپنڈی میں فحاشی اورجوئے کے اڈوں کے سرغنہ ہیں لیکن اب وہ شیخ رشید کا راولپنڈی میں جینا مشکل بنا دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔