وزیرقانون کی عدم موجودگیفیئرٹرائل بل پرغورموخر

قائمہ کمیٹی منظوری سے قبل امریکا،برطانیہ،بھارت کے انسداددہشتگردی قوانین کاجائزہ لے گی


Numainda Express December 07, 2012
قائمہ کمیٹی منظوری سے قبل امریکا،برطانیہ،بھارت کے انسداددہشتگردی قوانین کاجائزہ لے گی فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی عدم موجودگی کے باعث دہشتگردی میں ملوث یامشتبہ افرادکی انوسٹی گیشن کیلیے فیئرٹرائل بل پرمزیدغورموخرکردیاہے اور امریکا، برطانیہ، بھارت اوردولت مشترکہ کے ممالک میں لاگو انسداد دہشتگردی کے قوانین کا تقابلی جائزہ لینے کافیصلہ کیاہے۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس ایس اقبال قادری کی سربراہی میںہوا جس میں فیئر ٹرائل بل دوہزاربارہ کاجائزہ لیاگیا۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ فیئر ٹرائل بل کی منظوری دینے سے قبل امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں رائج میں انسداد دہشتگردی کے قوانین کا جائزہ لیاجائے گا۔

9

ن لیگ نے اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ مجوزہ قانون متوازن ہوناچاہیے جس سے کسی شخص کی پرائیویسی متاثر نہ ہو۔کمیٹی نے بینظیر بھٹو شہید سینٹرکی خواتین کو تنخواہ ادا نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ان خواتین ملازمین کوفوری تنخواہیں اداکرنے کا حکم دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں