وزارت تعلیم وتربیت کانام تبدیل کیاجائےمشترکہ مفادات کونسل

18ویں آئینی ترمیم کے بعدوفاق کی سطح پروزارت تعلیم وتربیت کاقیام غیرآئینی ہے۔


Online December 07, 2012
18ویں آئینی ترمیم کے بعدوفاق کی سطح پروزارت تعلیم وتربیت کاقیام غیرآئینی ہے۔ فوٹو: فائل

مشترکہ مفادات کونسل نے 18ویں آئینی ترمیم کے بعدوفاق میں وزارت تعلیم وتربیت کی موجودگی کوغیر آئینی قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ وزارت کانام فوری طور پرتبدیل کیا جائے۔

انکاموقف ہے کہ تعلیم کے شعبے کیلیے دیجانے والی عالمی امداد بھی انھیں دیجائے،اس حوالے سے صوبوںمیں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل نے وفاق کی سطح پروزارت تعلیم وتربیت کے قیام کوغیرآئینی قراردیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وزارت کانام فی الفورتبدیل کیاجائے۔واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وتربیت کے اجلاس میںپاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما میاں رضاربانی نے شرکت کرنے سے انکارکر دیاہے۔ان کاموقف ہے کہ18ویں آئینی ترمیم کے بعدوفاق کی سطح پروزارت تعلیم وتربیت کاقیام غیرآئینی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |