صدارتی ایوارڈ یافتہ الغوزہ نوازاللہ بچایوکھوسو انتقال کر گئے

اللہ بچایو کھوسو نے امریکا، برطانیہ، جاپان، بھارت، دبئی اور فلپائن سمیت 20 سے زائد ملکوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا


Nama Nigar December 07, 2012
اللہ بچایو کھوسو نے امریکا، برطانیہ، جاپان، بھارت، دبئی اور فلپائن سمیت 20 سے زائد ملکوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا فوٹو: فائل

عالمی شہرت اورصدارتی ایوارڈ یافتہ سندھ کے معروف الغوزہ نواز اللہ بچایو کھوسو طویل علالت کے بعد ٹنڈو محمد خان کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

ان کی عمر 69 برس تھی ، وہ گزشتہ 10 برس سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ تدفین ان کے آبائی شہر ڈاڈوں میں کی گئی۔ نمازجنازہ میں ڈائریکٹر ثقافت محمد ایوب جمالی سمیت برادری اور علاقے کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم کے پسماندگان میں3 بیٹے ہیں، ان کا بڑا بیٹا ارباب کھوسو بھی الغوزہ نواز ہے۔ اللہ بچایو کھوسو نے امریکا، برطانیہ، جاپان، بھارت، دبئی اور فلپائن سمیت 20 سے زائد ملکوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ارباب کھوسو کے مطابق انھوں نے اپنے والد کو علاج کی غرض سے کراچی لے جانے کے لیے محکمہ ثقافت سے رابطہ کیا تھا تاہم محکمے نے کوئی تعاون نہیں کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |