ایم کیو ایم پر پابندی الیکشن کمیشن میں دائردرخواست پر سماعت آج ہوگی

ایم کیو ایم کے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت سنیٹرز کو بھی نااہل کیا جائے درخواست گزار

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر غداری کی، درخواست گزار فوٹو؛ فائل

متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت آج ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کے لیے درخواست دائر کی گئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر غداری کی لہذا پاکستان کے خلاف نعرے بازی پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے اور ایم کیو ایم کے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت سنیٹرز کو بھی نااہل کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور


الیکشن کمیشن میں درخواست سردار محمد اقبال ہزاروی نے دائر کی جب کہ الیکشن کمیشن آج سے ایم کیو ایم پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت شروع کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو باضابطہ ریفرنس بھجوا دیا گیا

واضح رہے کہ 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے بانی کے پاکستان مخالف نعروں کے بعد ملک بھر میں متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ زورپکڑتا جارہا ہے جب کہ قومی اسمبلی میں متحدہ کے بانی کے بیان کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس کی حمایت ایم کیوایم کے ارکان نے بھی کی۔
Load Next Story