شمالی وزیرستان ڈرون طیاروں کا گھر پر حملہ12 افراد جاں بحق متعدد زخمی

زخمی اسپتال منتقل، ہلاکتوں میںاضافے کاخدشہ


ایکسپریس July 24, 2012
ڈرون حملے میں 6 میزائل داغے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے درہ نشترمیں ایک گھرپر امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں12افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے ۔ پیر کی شب ڈرونز نے ایک گھر پر 8میزائل داغے جس کے نتیجے میں12افرادموقع پر جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے،

زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق افرادکی تعداد میں اضافے کاخدشہ ظاہرکیا جارہا ہے،حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں کافی دیرجاری ہیں جس سے مقامی لوگوںمیں شدیدخوف وہراس پھیل گیا، مرنے والوں کی فوری طورپرشناخت نہ ہوسکی تاہم اہل علاقہ کے مطابق مرنے والے مقامی افراد تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں