جو روپ سنوارے آپ کا۔۔۔ میک اپ ٹولز کی صفائی پر توجہ دیجیے
میک اپ کے لیے رنگوں کا انتخاب اور پھر ان کا استعمال موقع کی مناسبت سے کرنا ضروری ہے۔
ISLAMABAD:
میک اپ کرنا ایک آرٹ ہے، جس طرح ایک مصور اپنے فن پارے کے لیے مختلف رنگوں کا اس مہارت سے استعمال کرتا ہے کہ تصویر بالکل اصل معلوم ہوتی ہے۔ اسی طرح میک اپ کے لیے بھی رنگوں کا انتخاب اور پھر ان کا استعمال موقع کی مناسبت سے کرنا ضروری ہے۔
گئے وقتوں میں میک اپ کے صرف کاجل، سرمہ، دنداسہ اور پاؤڈر کو ہی سمجھا جاتا تھا یا پھر خواتین گھر کی ہی کچھ اشیا جیسے ملائی، لیموں، دودھ اور اسی قسم کی دیکر قدرتی اشیا کو اپنے حسن وآرائش کے لیے استعمال کرتی تھیں اور ان میں سب سے دل چسپ بات تو یہ ہے کہ ان کو بغیر کسی دوسری چیز کی مدد سے انگلیوں اور ہاتھوں سے لگالیا جاتا تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں میک اپ کی دنیا میں انقلاب برپا ہوا، وہیں میک اپ لگانے کے ٹولز میں بھی بے شماراقسام سامنے آئیں۔
صرف آنکھوں کے میک اپ کے لیے ہی ایک نہیں، بلکہ تین سے چار قسم کے برش استعمال ہوتے ہیں اسی طرں بلش اون اور لپ اسٹک، فاؤنڈیشن، پریمر، بیس وغیرہ کے لیے بھی ایک کے بہ جائے کئی قسم کے برش استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن اہم مسئلہ ان برشز اور اشیا کی صفائی کا ہے، جنہیں آپ میک اپ لگانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یاد رہے یہ اشیا جتنی صفائی اور حفاظت سے رکھی جائیں گی، اتنے ہی لمبے عرصہ تک کارآمد رہیں گی۔ میک اپ کی مختلف اشیا کی صفائی کیسے کی جائے، اس کے درج ذیل تراکیب پر عمل کرنا ضروری ہے۔
میک اپ کے لیے استعمال ہونے والی سب سے اہم چیز اسفنج ہے، جو فاؤنڈیشن یا دوسرے میک اپ اشیا کو جلد پر لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے اس کا ہر بار صاف کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔ اسفنج کی صفائی کے لیے سب سے پہلے اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس کے بعد اسفنج کے اوپر کسی شیمپو یا لیکوئیڈ سلوشن کے چند قطرے ڈالیں اور اسے اچھی طرح صاف کریں۔
خوب جھاگ بن جائے، تو ٹھنڈے صاف پانی سے اس وقت تک دھوئیں، جب تک اس میں موجود تمام جھاگ مکمل طور پر نہ نکل جائے۔ اب اسے قدرتی ہوا میں خشک ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اسفنج کی صفائی چند بار کے میک اپ استعمال کے بعد کر لینی چاہیے۔ اس کے علاوہ اگر ہر میک اپ کے بعد اسے صرف گرم پانی سے ہی دھو لیا جائے، تو اس پر جراثیم پیدا نہیں ہوں گے اور جلد کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچے گا اور اسفنج لمبے عرصہ تک قابل استعمال رہے گا۔
میک اپ کے لیے برش ایک انتہائی اہم آلہ ہے کہ اس کے بغیر میک اپ ہی نہیں ہو سکتا۔ اس لیے اس کی صفائی بھی ہر بار ضروری ہے۔ میک اپ برشز کی صفائی کے لیے صرف برش والے حصہ کو پانی میں بھگوئیں اور اس میں تھوڑی سی مقدار بے بی شیمپو کی شامل کر دیں۔ دس منٹ تک برش کا بالوں یا روئیں والا حصہ اس میں رکھا رہنے دیں، بعد میں ٹھنڈے پانی سے اس وقت رکھ دیں، جب تک کہ اس میں سے شیمپو کا سارا جھاگ ختم نہ ہو جائے۔ اپنے برش کو جراثیم سے دور رکھنے کے لیے دو حصے پانی میں ایک حصہ سفید سرکہ شامل کر کے برشوں کو ایک سے دو منٹ تک اس محلول میں رکھ دیں اور پھر صاف پانی سے دھو لیں۔ ایک صاف ستھرے تولیے کی مدد سے ان برشوں کو خشک کر کے رات بھر سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں اور پھر استعمال کریں۔ برشوں کی ہر ہفتہ صفائی انہیں اور آپ کی جلد کو جراثیم سے دور رکھے گی۔
ہیئر برش کی صفائی کے لیے سب سے پہلے اس میں سے تما م میل، گندگی اور رہ جانے والے بالوں کو نکالیں۔ اس ضمن میں ٹوتھ پک یا کنگھی سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد کسی اچھے شیمپوکو پانی میں ملا کر اس میں اپنے برشوں کو دس سے پندرہ منٹ تک بھگو کر رکھ دیں، پھر ایک فالتو ٹوتھ برش کی مدد سے اسی محلول میں ہئیر برش کے دانوں کو اچھی طرح صاف کر کے سادے پانی سے دھو لیں۔ برش کی صفائی کا یہ عمل مہینے میں ایک بار کرنا ضروری ہے۔
دھات سے بنے ہوئے میک اپ کی دیگر اشیا جیسے کہ ٹوئزر، آئی لیش کرلر، آئی برو ٹریمر، نیل کٹر اور نیل فائلر وغیرہ کی صفائی کے لیے اینٹی بیکٹریل صابن اور پانی کا استعمال کریں۔ اس کے بعد انہیں ساف تولیے سے خشک کرلیں۔ دھات سے بنے ہوئے ان ٹولز کی صفائی ہر استعمال کے بعد کرنا ضروری ہے، کیوں کہ ان پر جراثیم بہت جلد پیدا ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر انہیں استعمال کے بعد ایسے ہی چھوڑ دیا جائے، تب یہ آپ کی جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ صفائی کے بعد انہیں اچھی طرح خشک کر کے کسی صاف ستھرے ڈبے میں رکھیں۔