عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت کا دعویٰ

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک بزنس ایڈریس پر کارروائی کرکے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک بزنس ایڈریس پر کارروائی کرکے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مزید کارروائی کی ہے۔

کارروائی جمعرات کو لندن میں ایجویئر کے علاقے میں ایک بزنس ایڈریس پر کی گئی۔ سرچ وارنٹ کے مطابق بزنس ایڈریس کی تلاشی لی گئی، اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں، پوچھ گچھ بھی کی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل نہیں آئی۔




اسکاٹ لینڈ یارڈ وہاں 4 سے 5 گھنٹے تک موجود رہی۔ پولیس نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے پر عزم ہیں ، اور ایک ٹیم قاتلوں کی گرفتاری کیلیے متواتر کام کررہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story