ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں سرکاری ملازمین کے برابر اضافہ

تنخواہوں میں پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق اضافے کی سمری مسترد

تنخواہوں میں پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق اضافے کی سمری مسترد فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں ان کی منشا کے مطابق اضافے کو مسترد کرتے ہوئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے گئے اضافے کے برابرہی اضافہ کیا ہے۔


وزارت پارلیمانی امورکے ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا وزیر اعظم کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق اضافہ نہیں کیا گیا اوران کے خصوصی پیکیج کی تاحال منظوری نہیں دی گئی ہے جوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امورنے تیا ر کیا تھا۔

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اتناہی اضافہ کیا گیا ہے جتنا ایک عام سرکاری ملازم کی تنخواہ میں کیا گیا ہے، وزیراعظم نے اس حوالے سے سمری کی منظوری دے دی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی درخواست کی تھی۔
Load Next Story