کراچی میں رشتے کے تنازع پر 2 خواتین قتل ملزم گرفتار
ملزم انیس نسیمہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے گھر والے راضی نہیں تھے، پولیس
اورنگی ٹاؤن میں رشتے کے تنازع پر 2 خواتین کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک مکان سے 2 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں ملیں، دونوں خواتین کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت سنبل اور اس کی نند صدف کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور گھر کی تلاشی لے کر انیس نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انیس مقتولہ سنبل کی بہن نسیمہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن نسیمہ کے گھر والے رشتہ دینے کے لئے راضی نہیں تھے جس پر اس نے سنبل اور صدف کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا اور پولیس سے بچنے کے لئے پانی کے ڈرم میں چھپ گیا۔