اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں 45 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز مینگورہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر زیر زمین تھی، قومی زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کی شدت 4.5 اور اس کا مرکز مینگورہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر زیر زمین تھی، زلزلہ کوہ پیما فوٹو: فائل

NOWSHERA:
وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، خیبر پختونخوا میں سوات، بٹگرام، مالاکنڈ اور دیر سمیت مختلف علاقوں جب کہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے مختلف علاقوں میں کچے مکانات گرنے کی اطلاعات آئی ہیں تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مینگورہ میں 15 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مزید آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ہے۔
Load Next Story