شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے مزید 3 تجربے

بیلسٹک میزائل جنوبی صوبے ہوانگ ہائی سے بحیرہ جاپان کی جانب فائر کیے گئے، جنوبی کوریا


ویب ڈیسک September 05, 2016
بیلسٹک میزائل جنوبی صوبے ہوانگ ہائی سے بحیرہ جاپان کی جانب فائر کیے گئے، جنوبی کوریا فوٹو فائل

جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے مختلف بیلسٹک میزائلوں کے مزید 3 تجربات کئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے پابندی کے باوجود ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں کے 3 تجربات کئے ہیں، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کے تجربات شمالی کوریا کے صوبے ہوانگ ہائی سے کئے گئے، جہاں بحیرہ جاپان کی جانب 3 میزائل فائر کیے گئے تاہم میزائل کس قسم کے تھے اور کتنی دور تک گئے اس حوالے سے کوئی اطلاعت سامنے نہیں آسکیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے 3 تجربات کئے گئے تھے جب کہ کم جان ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے شمالی کوریا اب تک تقریباً 30 کے قریب میزائل تجربات کر چکا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک کی جانب سے مسلسل میزائل تجربات کے باعث سیانگ جو کاؤنٹی میں جدید ترین امریکن تھاڈ دفاعی میزائل سسٹم نصب کر دیاہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے یکے بعد دیگرے 2 میزائل تجربات

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں