ترکی کا شام سے متصل سرحد سے داعش کے خاتمے کا دعویٰ

شام کے ساتھ 91 کلومیٹر طویل سرحد مکمل طور پر محفوظ ہو گئی ہے، ترک وزیراعظم


ویب ڈیسک September 05, 2016
آپریشن کی کامیابی کے نتیجے میں داعش ہتھیاروں کی سپلائی سے محروم ہوجائے گی، ترک وزیراعظم۔ فوٹو؛ فائل

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے شام سے متصل سرحد پر موجود تمام دہشت گرد تنظیموں سمیت داعش کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ترک صوبے دیابکر کے دورہ کے موقع پر سرکاری ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم علی بن یلدرم کا کہنا تھا کہ ترک افواج نے شام اور ترکی سرحد پر موجود تمام دہشت گرد تنظیموں بالخصوص دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ کردیا گیا ہے، ترک سرحد سے منسلک شامی شہر اعزاز سے لیکر جرابلس تک 91 کلومیٹر کی سرحد کو مکمل طور پر محفوظ بنادیا گیا ہے جس کے بعد اب داعش ہتھیاروں کی سپلائی اور شدت پسندوں کو بھرتی کرنے سے محروم ہوجائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ترک فوج کا شامی سرحد کے قریب داعش کیخلاف آپریشن

واضح رہے کہ ترک فوج اور اس کے اتحادیوں نے شامی سرحدی علاقوں میں شدت پسند تنظیم داعش کا اثر و رسوخ ختم کرنے کے لئے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا جس میں زمینی اور فضائی کارروائی کے زریعے داعش اور کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں