صدر زرداری آج ایرانبرطانیہ فرانس اور ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے

صدر ترکی چلے جائیں گے اورپاک افغان ترکی سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔


INP December 07, 2012
صدر ترکی چلے جائیں گے اورپاک افغان ترکی سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری جنوبی کوریا کا 3روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو وطن واپس پہنچ گئے۔

آج(جمعے کو) ایران روانہ ہوجائیں گے اور 9 دسمبرسے برطانیہ ، فرانس اور ترکی کا دورہ شروع کریں گے۔ ایران میں صدر زرداری اپنے ایرانی ہم منصب احمدی نژاد سے ملاقات کریں گے جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

صدر مملکت ایران سے برطانیہ کے ایک دن کے دورے پر چلے جائیں گے اور برمنگھم میں ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مملکت برطانیہ سے فرانس کے دارالحکومت پیرس جائیں گے جہاں سے وہ ترکی چلے جائیں گے اورپاک افغان ترکی سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |