سنی لیون نیویارک فیشن ویک میں شرکت کرنے والی پہلی بھارتی ماڈل بن گئیں

میں بہت پرجوش ہوں کہ نیویارک فیشن ویک میں شرکت کا دیرینہ خواب پورا ہورہا ہے، سنی لیون


ویب ڈیسک September 05, 2016
نیو یارک فیشن ویک میں اب تک کوئی بھارتی ماڈل جلوہ گر نہیں ہوئی فوٹو: فائل

QUETTA: کینیڈین نژاد بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون بین الاقوامی شہرت یافتہ نیویارک فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرنے والی پہلی بھارتی بن گئی ہیں۔

سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ 8 ستمبر کو نیویارک فیشن ویک میں معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر ارچنا کوچھا کے تخلیق کردہ ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر واک کریں گی۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: سنی لیون ارباز خان کے ساتھ مصروف

سنی لیون نے مزید کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں کیونکہ ان کا دیرینہ خواب پورا ہورہا ہے اور اس پر وہ ارچنا کوچھار کی شکر گزار ہیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: سنی لیون کی زندگی پرفلم بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ نیو یارک فیشن ویک میں اب تک کوئی بھارتی ماڈل جلوہ گر نہیں ہوئی اور سنی لیون بھی کینیڈین شہریت کی حامل بھارتی نژاد اداکارہ اور ماڈل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |