سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا چالان منظور مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل

چالان میں 58 افراد کو نامزد جب کہ حماد صدیقی، رحمان عرف بھولا اور دیگر کو مفرور قرار دیا گیا


ویب ڈیسک September 05, 2016
فیکٹری میں آگ لگنے سے 259 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس مٰیں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی، چالان فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا ضمنی چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ متعلقہ عدالت منتقل کردیا ۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب اور تفتیشی افسر ایس پی ساجد سدوزئی نے ضمنی چالان پیش کیا، چالان میں جے آئی ٹی کی سفارشات کی روشنی میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی، چالان میں 58 افراد کو نامزد جب کہ ایم کیو ایم کے رہنما حماد صدیقی اور رحمان عرف بھولا سمیت دیگر کو مفرور قرار دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فیکٹری میں آگ حماد صدیقی کے حکم پر لگائی

چالان میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے حماد صدیقی کی ایما پر علی انٹر پرائزز سے 25 کروڑ روپے بھتہ اور فیکٹری منافع میں حصہ داری کا مطالبہ کیا گیا۔ فیکٹری مالکان نے ایک کروڑ دینے پر رضامندی ظاہر کردی تھی لیکن 11 ستمبر 2012 کو حماد صدیقی کی ایماء پر فیکٹری کو آگ لگادی گئی، واقعے میں 259مرد وخواتین جاں بحق ہوئے لیکن ایم کیو ایم کی سینئر قیادت نے دہشت گردی کے واقعے کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ فاضل جج نے ضمنی چالان منظور کرتے ہوئے کیس کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 2 میں منتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |