میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوا کراسپیکر اب غیرجانبدار نہیں رہے عمران خان

عدلیہ کی نظر میں سب برابر ہوتے ہیں اس لئے پاناما لیکس کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کروں گا،چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک September 05, 2016
عدلیہ کی نظر میں سب برابر ہوتے ہیں اس لئے پاناما لیکس کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کروں گا،چیرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ پی پی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مستردکردیا جب کہ ان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا لہٰذا اب وہ غیر جانب دار نہیں رہے۔

 



اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چھوٹے چور جیلوں میں جاتےہیں اور بڑوں کو کوئی نہیں پوچھتا لیکن اب عوام سوشل میڈیاکی وجہ سے باشعور ہوچکے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ نوازشریف کی اربوں روپے کی کرپشن پکڑی گئی ہے، نواز شریف کا نام پاناما پیپرزمیں ہے اس لئے احتجاج کررہے ہیں جب کہ لندن میں ان کی اربوں کی جائیداد کےانکشاف ہوئے ہیں لہذا انصاف ملنے تک سڑکوں پر رہیں گیں۔



عمران خان نے کہا کہ ہم رائے ونڈ پٹیشن لے کرجارہے ہیں اور جواب مانگ رہے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) بنی گالا کیا لینے آئے گی، رائےونڈ میں حکومت کاکیمپ آفس ہے جو حکومت کے خرچے پر چل رہا ہے، ان کا گھر عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے نہیں چل رہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول



چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مخالفین کو نادہندہ ہونے کے باوجود الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملی،نوازشریف منی لانڈرنگ کرے تو وہ اہل ہیں اور 18 سال بیرون ملک کمائی کرکے پاکستان لانے والا نااہل ہوگا، اس سے ہمارے اداروں کی کیا ساکھ رہ جائے گی، ان کے خلاف ریفرنس پر اسپیکر بھی غیرجانبدارنہیں رہے جب کہ نوازشریف نے ایک اورادارہ تباہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی 2 دفعہ دھاندلی کرکےاسمبلی میں آئے، اسپیکر کو 2013 کے انتخابات میں ریفرنس دینا چاہیےتھا۔ مسلم لیگ (ن) انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، بتایا جائے کہ باغی گروپ کے افراد کے ساتھ (ن) لیگ کے لوگ کیوں پھر رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عمران کا رائیونڈ مارچ کا اعلان



دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ ہماری نہیں بلکہ نوازشریف کی بجے گی اور پھر جو ہم کریں گے تو آپ کے لیے جدہ ہی بچے گا جب کہ پاناماپیپرز میں میرا نہیں بلکہ نواز شریف کا نام آیا ہے، ملک سے باہر اربوں کی جائیداد بھی پکڑی گئی لیکن وزیراعظم کے خلاف ریفرنس مسترد کرکے اسپیکر نے پارلیمنٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے قومی اداروں پرعدم اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں سے کوئی امید نہیں جب کہ اس ملک کے ادارے ظالم کے ساتھ کھڑے ہوکر مظلوم کے خلاف فیصلہ دے رہے ہیں اوریہاں کے انصاف کے ادارے بجائے بڑے ڈاکوؤں اور ظالموں پکڑنے کے ان کو تحفظ دے رہے ہیں۔



عمران خان نے کہا کہ اردو بولنے والے محب وطن اور پاکستان کے ساتھ ہیں جب کہ وہ الطاف حسین کی باتوں کے خلاف ہیں، بانی ایم کیو ایم کی گفتگو پر ہم کراچی کو پیغام دینا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں