متحدہ اوراے این پی کے رہنمائوں میں کل ملاقات طے پاگئی
ایم کیو ایم کا وفد آج منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی ملاقات کریگا
عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی کے حالات سمیت دیگر معاملات پرمذاکرات کیلیے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی،دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات کل (بدھ) کو خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں ہوگی،
عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے پیر کو بتایاکہ ایم کیو ایم نے کراچی کے حالات اور دہری شہریت بل سمیت دیگر قومی امور پر بات چیت کے لیے اے این پی کی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی،
اے این پی نے ایم کیو ایم کی دعوت قبول کرلی ہے اور دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات بدھ کو خیبرپختونخوا ہائوس میں ہوگی،انھوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن سمیت اہم ملکی اور قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطہ مثبت اقدام ہے،
اے پی پی کے مطابق اے این پی کے وفد کی قیادت پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر حاجی محمد عدیل کریں گے۔اس کے علاوہ ایم کیو ایم کا ایک وفد آج (منگل کو)منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی ملاقات کرے گا ۔