جنوبی ایشیا میں ایک قوم دہشت گردی پھیلارہی ہے مودی کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

وہ ممالک جو دہشتگردی کی حمایت اورمالی سرپرستی کرتے ہیں ان پر پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے نہ کہ انہیں نوازا جائے،مودی


ویب ڈیسک September 05, 2016
تشدد اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی قوتیں ایک اہم چیلنج بنی ہوئی ہیں، مودی: فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جی20 اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران ایک بار پھر نام لئے بغیر پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ خطّے میں دہشت گردی اور بدامنی کا ذمہ دار ہے۔

چین کے شہر ہانگژو میں جی20 سربراہانِ مملکت کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر الزام عائد کیا کہ جنوبی ایشیاء کا ایک ملک دہشت گردوں کی مالی سرپرستی کررہا ہے اور خطّے میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی قوتیں ایک اہم چیلنج بنی ہوئی ہیں اور کچھ قومیں اس بات کو اپنی ریاستی پالیسی میں آلہ کار کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بنگلا دیش بنانے میں بھارتی فوجیوں کا خون شامل ہے، نریندر مودی

نریندرمودی نے کہا کہ وہ ممالک جو دہشت گردی کی حمایت اور مالی سرپرستی کرتے ہیں انہیں تنہا کرنے اور ان پر پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے نہ کہ انہیں نوازا جائے۔

واضح رہے کہ گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے اب کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے اورقابض بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 90 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری اپنی بینائیوں سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |