عیدالاضحیٰ کے تینوں روز سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے سمندرمیں نہانے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔


ویب ڈیسک September 05, 2016
محکمہ داخلہ سندھ نے سمندرمیں نہانے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ فوٹو؛ فائل

حكومت سندھ نے عیدالاضحیٰ كے تین دنوں كے دوران شہریوں كے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد كردی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے تینوں دن شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی ہوگی اور متعلقہ تھانے كا ایس ایچ او خلاف ورزی كرنے والے كے خلاف شكایات درج كرے اور كارروائی كرے۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سمندر میں نہانے پر پابندی صرف کراچی کی حدود میں نافذ کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں