عوام نے عمران خان کے کھیل تماشوں کو مسترد کردیا حمزہ شہباز

عمران خان سڑكوں كی سیاست كرتے رہیں اور ہم عوام كی خدمت كرتے رہیں گے، مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک September 05, 2016
عمران خان سڑكوں كی سیاست كرتے رہیں اور ہم عوام كی خدمت كرتے رہیں گے، مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)، فوٹو؛ فائل

مسلم لیگ (ن) كے مركزی رہنما حمزہ شہباز نے كہا ہے كہ احتساب ریلی كے نام پر ہونے والے كھیل تماشوں كو عوام نے بری طرح مسترد كردیا اب عمران خان سڑكوں كی سیاست كرتے رہیں اور ہم عوام كی خدمت كرتے رہیں گے۔

چیچہ وطنی میں میڈیا سے بات كرتے ہوئے حمزہ شہباز نے كہا كہ احتساب سب كا ہونا چاہیے اور سب كو ایك ہی ترازو میں تولنا چاہے لیكن عوام عمران خان سے سوال كرتے ہیں كہ اپنے دائیں طر ف قرضہ معاف كرانے والے جہانگیر ترین اور بائیں طر ف زمینوں پر قبضے كرانے والے علیم خان كو كھڑا كر كے وہ كونسے احتساب كا نعرہ لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حوصلہ ركھیں اصل میدان 2018 ءمیں لگے گا اور عوام فیصلہ كریں گے كہ كس نے وعدے پورے كیے۔ انہوں نے ایك سوال كے جواب میں كہا كہ جمہوریت كی گاڑی كو چلتے رہنا چاہیے، ہم ساڑھے 8 سال ڈكٹیٹر شپ كی چكی میں پسے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں