کراچی میں بد امنی پولیس افسر سپاہی اور متحدہ کے عہدیدار سمیت مزید6افراد ہلاک

پیرآباد میں تراویح کیلیے جانیوالا انسپکٹرفضل محمود دہشت گردوں کا نشانہ بنا


ایکسپریس July 24, 2012
ملزمان قتلک کرنے کے بعد فرار، ہمیشہ پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔ فوٹو: فائل

کراچی میں جاری بدامنی کے دوران متحدہ کے عہدیدار، پولیس افسر اور سپاہی سمیت مزید6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، تفصیلات کے مطابق نبی بخش کے علاقے لائٹ ہاؤس ڈولی کھاتہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے35 سالہ عبدالمعید ولد محی الدین کو ہلاک کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی سیکٹر کمیٹی کا ممبر اور مدینہ شاپنگ سینٹر کے قریب رہائش پذیر تھا،

مقتول یونٹ آفس جارہا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی متحدہ کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی اور واقعہ پر اپنے شدید غم وغصے کا اظہارکیا ، پیر آباد تھانے کے قریب موٹر سائیکل پر تراویح پڑھنے کے لیے جانے والیا انسپکٹر50 سالہ فضل محمود کو نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا

جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی نے بتایا کہ مقتول کوسر، سینے اور بازو پر گولیاں لگی تھیں جبکہ وہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں واقع پولیس کوارٹرزکا رہائشی اور زون ایسٹ ہیڈ کوارٹرزمیں تعینات تھا ، مقتول کا آبائی تعلق نوشہرہ سے تھا جبکہ وہ 5 بچوں کا باپ تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ، گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ کے قریب سے28 سالہ فیصل کی بوری میں بند لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال پہنچائی ،

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں تعینات اور لیاری کے علاقے رانگی واڑہ کا رہائشی تھا ، مقتول پیرکی صبح ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلا تھا جسے نامعلوم ملزمان نے اغواکرلیا اور افطار کے بعد اس کی لاش دھوبی گھاٹ کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ، مقتول کو سر اور سینے پر گولیاں ماری گئیں ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ، کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ کچرا کنڈی کے قریب سے25 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کر دیا اور لاش پھینک کر فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال پہنچائی ،

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے خاکی رنگ کی شرٹ اور ٹراؤز پہنا ہوا ہے جبکہ اس کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔کلاکوٹ تھانے کی حدودلیاری افشانی گلی جمن شاہ پلاٹ کے ایم سی اسکول کے قریب نامعلوم ملزمان نے40 سالہ شخص کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا اورفرارہوگئے، پولیس کے مطابق مقتول کومحمدقاسم شاہ بلوچ کے نام سے شناخت کیاگیا ہے مقتول لیاری جمن شاہ پلاٹ کا رہائشی اور کے ایم سی کا ملازم تھا ،

موچکواتحاد ٹاؤن نواب کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے زلیخہ زوجہ قدرت کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے،ایس ایچ او موچکو امتیاز میر جت نے بتایا کہ مقتولہ 8 سال قبل علاقے کے ایک نوجوان سے محبت کرتی تھی اور اس نوجوان کو اس کے بھائیوں نے قتل کردیا تھا، مقتولہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس لڑکے کے گھر والوں نے زلیخہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، مقتولہ 3بچوں کی ماں تھی ، محمود آباد کالا پل چنیسر گوٹھ کے قریب موٹرسائیکل سوار مشکوک افرادکو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمودآباد تھانے کاکانسٹیبل آصف زخمی ہوگیا،

رنچھوڑ لین میں دبئی شوزپرموٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان پر تعینات سیکیورٹی گارڈ 40 سالہ غوث محمد ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ بھتہ نہ دینے پر پیش آیا ہے ،گلشن اقبال کے علاقے میں جنرل اسٹور پر لوٹ مار کے دوران مسلح ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکاندار بلال احمد زخمی ہوگیا،سرجانی چورنگی کے قریب فائرنگ سے عارف زخمی ہوگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |