دنیا کچھ بھی کہے پرواہ نہیں کرنی امیتابھ کا پوتی اور نواسی کو خط

لوگ آپ پراپنی سوچ تھوپنے کی کوشش کریں گے مگر آپ ان کے سائے میں زندگی مت گزارنا، امیتابھ بچن


Showbiz Desk September 06, 2016
لوگ آپ پراپنی سوچ تھوپنے کی کوشش کریں گے مگر آپ ان کے سائے میں زندگی مت گزارنا، امیتابھ بچن فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ میگااسٹار امیتابھ بچن جواپنی 18 سالہ نواسی نیویا نویلی اور 4 سالہ پوتی آرادھیا سے بہت محبت کرتے ہیں نے ان کے نام ایک کھلا خط لکھاہے بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے اس خط میں نیویا نویلی اوآرادھیا کومخاطب کرتے ہوئے لکھاہے کہ آپ دونوں کے نازک کندھوں پر نہایت بھاری ذمے دار عائد ہوتی ہے۔

آرادھیا، آپ کے کندھے پر تمھارے پر دادا ڈاکٹر ہری وانش رائے بچن اور نیویا آپ کے کندھے پر آپ کے دادا شری ایچ پی نندا کی قیمتی میراث سنبھالنے کی ذمے داری ہےلیکن آپ دونوں ایک لڑکی، ایک عورت ہیں لہذا لوگ آپ پر اپنی سوچ، اپنی حدود تھوپنے کی کوشش کریں گے، ان لوگوں کے نظریات، فیصلوں کے سائے میں زندگی مت گزارنا، اپنی عقل کے مطابق اپنا انتخاب خود کرنا۔امیتابھ نے مزید لکھاکہ اس بارے میں کسی کی مت سنیں کہ آپ کو کس سے دوستی کرنی ہے اور کس کے ساتھ نہیں، شادی صرف تب ہی کریں جب آپ واقعی شادی کرنا چاہتی ہوں۔

نیویا، آپ کے دادا کا نام کبھی بھی آپ کو ان مشکلات سے نہیں بچائے گا جو بحیثیت ایک خاتون آپ کے راستے میں آئیں گی۔آرداھیا جب تک آپ کو یہ باتیں سمجھ آئیں گی، شاید اس وقت تک میں نہ رہوں، لیکن میرا خیال ہے کہ جو کچھ میں ابھی کہہ رہا ہوں، وہ اْس وقت بھی قابل عمل ہوگا۔یہ دنیا ایک عورت کے لیے بہت مشکل ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ آپ جیسی خواتین اسے تبدیل کردیں گی اور یہ میرے لیے ایک اعزاز ہوگا کہ میں امیتابھ بچن کے بجائے آپکے دادا/نانا کی حیثیت سے پہچانا جاؤں۔بہت سارے پیار کیساتھ آپ کا دادا، آپ کا نانا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں