پانامہ لیکس میں شامل افرادکاریکارڈ ایف بی آرکومل گیا

ایف بی آرتمام ریکارڈ 10 ستمبرکو ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پیش کریگا


Irshad Ansari September 06, 2016
نوٹس کاجواب ملنے پرکیس ٹوکیس مزیدکارروائی کافیصلہ کیا جائے گا، حکام فوٹو: فائل

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) نے پاناما لیکس میں شامل لوگوں کے پاکستان میں قائم کمپنیوں اور اداروں کے بارے میں تمام تر تفصیلات اورریکارڈ ایف بی آرکو فراہم کردیا۔

ایف بی آرتمام ریکارڈ 10 ستمبرکو ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پیش کریگا۔ ذرائع کاکہناہے کہ ایف بی آر نے وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خاندان کے ممبران ورشتہ داروں،سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی، سیف اللہ فیملی کے ممبران، عمران خان،جہانگیرترین اورعلیم خان سمیت پانامالیکس میں شامل لوگوں،کمپنیوں اور ایسوسی ایشن آف پرسنزکوانکم ٹیکس آرڈیننس2001کے سیکشن176 کے تحت نوٹسزجاری کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں