واشنگٹن دنیا کا سب سے بڑا ہیرا نمائش کیلئے پیش کردیا گیا

ہیرے کی لمبائی 14 انچ اور وزن 5 پاؤنڈ ہے ۔


ویب ڈیسک December 07, 2012
اس نایاب ہیرے کو دیکھنے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں عجائب گھر آرہے ہیں ، فوٹو : اے ایف پی

دنیا کا سب سے بڑا تراشا ہوا ہیرا عجائب گھر میں نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ ہیرا 80 کی دہائی میں برازیل سے دریافت کیا گیا تھا جس کی لمبائی 14 انچ اور وزن 5 پاؤنڈ ہے ، یہ ہیرا واشنگٹن کے عجائب گھر کو ایک امریکی جوڑے کی طرف سے عطیہ کیا گیا ہے۔

میوزیم نے1990 میں اس ہیرے کو خریدنے کے لئے ایک کروڑ ڈالر کی بولی لگائی تھی ، اس نایاب ہیرے کو دیکھنے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں عجائب گھر آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں