پاكستان اورسينيگال كا مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو فروغ دينے پراتفاق

پاکستان اور سینیگال کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک September 06, 2016
وزیراعظم نوازشریف نے معززمہمان کا استقبال کیا جب کہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے : فوٹو: فائل

پاكستان اور سينيگال نے مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو فروغ دينے پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں سینیگال کے صدر میکی سال نے وزیر اعظم نواز شریف سے پہلے ون آن ون اور پھر وفد کی سطح پرملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دونوں ملکوں میں تجارت، زراعت اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سینی گال کوزراعت کےشعبے میں تعاون فراہم کرسکتا ہے۔

اس سے قبل سینیگال کے صدرمیکی سال دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچے تو وزیراعظم نواز شریف نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پروزیر اعظم کے ہمراہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز، دفاعی پیداوار کے وزیررانا تنویر حسین اور خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔ سینیگال کے صدر جونہی طیارے سے باہر آئے تو انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں