کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل عمران خان خطاب کریں گے

جلسے کے لیے ایم اے جناح روڈ اور شارع قائدین کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے

جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے 5 واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں فوٹو: فائل

PESHAWAR:
نشتر پارک میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیےتیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

کراچی کے نشتر پارک میں تحریک انصاف کا جلسہ ہورہا ہے جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے لئے کنٹینر پر 19 فٹ بلند اسٹیج بنایا گیا ہے، اسٹیج کے چاروں طرف خار دار تاروں کا جال بچھایا گیا ہے، جلسہ گاہ میں اسٹیج کی بائیں جانب خواتین کے لئے مختص کی گئی ہے جب کہ صحافیوں ، میڈیا کے نمائندوں اور اینکرز پرسنز کے لیے بھی الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔


جلسہ گاہ کے باہر سیکیورٹی کی ذمہ داری پولیس کے سپرد ہے جب کہ جلسہ گاہ کے اندر تحریک انصاف کے رضاکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لےکر جلسہ گاہ کو کلیئر کیا جائے گا، جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے 5 واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جن میں سے ایک خواتین،3 مرد اور ایک وی آئی پی موومنٹ کے لئے مخصوص ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شارع قائدین سے نمائش آنے والے ٹریفک کو سوسائٹی لائٹ سگنل سے آگے نہیں آنے دیا جارہا، ٹریفک کو عائشہ عزیز چورنگی سے کشمیر روڈ اور پی پی چورنگی کی جانب بھیجا جارہا ہے۔ایم اے جناح روڈ پر ٹاور سے آنے والا ٹریفک کیپری سے آگے نہیں آنے دیا جارہا اور اسے بہادر یار جنگ روڈ اور صدر دواخانہ سے کوریڈور تھری کی جانب بھیجا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ناظم آباد اور گرومندر سے آنے والے ٹریفک کو پی پی چورنگی سے کوریڈور تھری کی جانب بھیجا جارہا ہے۔
Load Next Story