ہریتھک روشن کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

ہیکر نے ناصرف ہریتھک کا اکاؤنٹ ہیک کیا بلکہ اپنی مہارت دکھانے کے لیے اس نے لائیو کا آپشن بھی استعمال کیا


ویب ڈیسک September 06, 2016
اداکارکی جانب سے کچھ عرصے کے لیے اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کردیا گیا ہے۔: فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن رواں سال کے آغاز سے ہی مشکلا ت کا شکار رہے ہیں جہاں کبھی ان کی ذاتی زندگی کی پریشانیاں حائل آئیں تو کبھی فلم کی ناکامی اور اب ان کا فیس بک اکاؤنٹ بھی ہیک کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں 2 سال بعد فلم ''موہن جودڑو'' کے ذریعے سلور اسکرین پرواپسی کرنے والے اداکارہریتھک روشن ابھی فلم کے ناکام ہونے کے باعث پریشانی سے نکل نہیں پائے تھے تو انہیں ایک نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ہریتھک کی ''موہن جو دڑو'' ناکام

اداکار کا آفیشل فیس بک اکاؤنٹ ایک بھارتی نوجوان ہیکر نے نہ صرف ہیک کیا بلکہ اکاؤنٹ سے اپنی مہارت دکھانے کے لیے وہ براہ راست کے آپشن پر بھی گیا۔ اکاؤنٹ سے براہ راست ہونے کے بعد مداحوں کا بھی ہریتھک کو دیکھنے کے لیے تانتا بندھ گیا لیکن اس وقت ہریتھک تو نہیں دکھے البتہ انہیں ہیکر ضرور نظر آیا۔



اداکارنے اکاؤنٹ ہیک ہونے کے حوالے سے اپنے ہی فیس بک پیج پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیج ہیک کیا گیا تھا لیکن اب پیج کو ریکور کر لیا گیا ہے اور اب اسے کچھ عرصے کے لیے غیر فعال کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |