الطاف حسین نے ’’را‘‘ کے ساتھ مل کر کراچی کو نقصان پہنچایا عمران خان
ایک شخص باہر بیٹھ کرپاکستان کے خلاف کام کررہا ہے اسے پاکستان اور اردو بولنے والوں سے کوئی غرض نہیں ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے ''را'' کے ساتھ مل کر پاکستان اور کراچی کو نقصان پہنچایا۔
کراچی میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہجرت کرکے آنے والا زیادہ محب وطن ہوتاہے اور ان کی والدہ نے بھی پاکستان کے لیے ہجرت کی تھی جب کہ الطاف حسین نے ''را'' کے ساتھ مل کر پاکستان اور کراچی کو نقصان پہنچایا، ایک آدمی 23 سال سے باہر بیٹھ کرپاکستان کے خلاف کام کر رہا ہے اسے پاکستان اور اردو بولنے والوں سے کوئی غرض نہیں ہے لہذا کراچی کے عوام ہمارا ساتھ دیں ہم کراچی کو ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے، ملک میں بادشاہت قائم کی جا رہی ہے اور فرعون کی حکومت ہے، وہ فرعونیت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ چلنےکی دعوت دیتے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم نے آف شور کمپنیوں میں اربوں روپے چھپائے اور اب وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، وہ صرف 4 سوال لے کر رائے ونڈ جارہے ہیں جب کہ رائے ونڈ مارچ پر بنی گالا آنے کی دھمکی دینے والے سمجھتے ہیں وہ پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ ابھی انہیں جانتے نہیں، ہم رائے ونڈ میں نوازشریف سے جواب ضرور لیں گے۔