لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی گولہ باری سے 3 مکان تباہ

پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔


ویب ڈیسک September 06, 2016
آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی فوٹو: فائل

لاہور: لائن آف کنٹرل پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے آزاد کشمیر میں 3 مکانات تباہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے گولے شہری آباد پر بھی گرے جس کے نتیجے میں 3 مکان تباہ ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دوسری جانب پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔