توقیر صادق کیس رقم کی وصولی سے متعلق نیب کی رپورٹ مسترد
توقیر صادق کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس مناسب تعاون نہیں کررہی، نیب
سپریم کورٹ نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کو گرفتار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رقم کی وصولی کے حوالے سے نیب کی رپورٹ مسترد کردی۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت نیب نے عدالت کو بتایا کہ توقیر صادق کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس مناسب تعاون نہیں کررہی، اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عدالتی حکم کی وجہ سے82 ارب روپے میں سے 30 ارب روپے وصول ہوئے نیب بتائے کہ اس نے باقی 52 ارب میں سے کتنی رقم وصول کی۔
عدالت نے نیب کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایک پائی بھی موصول ہوئی ہے تو تحریری طور پربتایا جائے جبکہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔