جاپان میں 73شدت کا زلزلہ 5 افراد زخمی

زلزلے کے بعد فوری طورپرکسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


ویب ڈیسک December 07, 2012
زلزلے کے بعد فوری طورپرکسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فوٹو ایکسپریس

جاپان میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی ایک میٹر اونچی لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرائیں جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

جاپان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد سمندر کی ایک میٹر اونچی لہریں ساحلی علاقےسےٹکرائیں تاہم آفٹر ساکش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، امریکی سونامی سنٹر کے مطابق زلزلے سے بحرالکاہل میں سونامی کا خدشہ نہیں اور اب تک کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

گزشتہ سال مارچ میں آنے والے 9.1 شدت کے زلزلے سے جاپان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی جس میں 18 ہزار لوگ زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں