کوئٹہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار جاں بحق

حملہ آور پولیس اہلکار کا زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے دماغی توازن درست نہیں تھا، پولیس حکام


ویب ڈیسک September 06, 2016
حملہ آور پولیس اہلکار کا زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے دماغی توازن درست نہیں تھا، پولیس حکام، فوٹو؛ فائل

TIRAH: مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور اہلکار بھی مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب نیوانڈسٹریل تھانے کے پولیس اہلکار نے اپنے ہی 2 ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آور پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او نور بخش اور ان کے ساتھ تعینات ایک اور اہلکار کو زخمی کردیا، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال پہنچایا گیا تاہم دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جائے وقوعہ پر تعینات دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کا بہت زیادہ نشے کی وجہ سے دماغی توازن درست نہیں تھا اور چند دن پہلے ہی اس کی مکران سے کوئٹہ پوسٹنگ کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں