چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل آج پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

میلبورن میں پہلا سیمی فائنل پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔


ویب ڈیسک December 07, 2012
میلبورن میں پاکستان اور ہالینڈ کا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا،فوٹو : فائل

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور ہالینڈ جبکہ دوسرا آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کئے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے کھیلا جائے گا، قومی ہاکی ٹیم 8 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلے گی۔

واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان نےاولمپک چیمپئن جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان اس سے قبل 3 بار اولمپکس 3 بار چیمپئنز ٹرافی اور 4 بار ورلڈ کپ جیت چکا ہے جب کہ دوسری جانب ہالینڈکی ٹیم 3 بار ورلڈ کپ، 2 بار اولمپکس اور 8 بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں