رکی پونٹنگ نے ہربھجن سنگھ کو اپنا دشمن نمبر ون قرار دے دیا

ہربھجن اب بھی میرے خوابوں میں آکر مجھے ڈراتے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان


ویب ڈیسک September 06, 2016
ٹیسٹ میچز میں رکی پونٹنگ کو ہربھجن سنگھ نے سب سے زیادہ 10 مرتبہ آؤٹ کیا ہے ،فوٹو:اے ایف پی/ فائل

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز رکی پونٹنگ نے بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو اپنے کیریئر میں سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی مجھے ان کے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔

ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک اور بہترین آسٹریلوی بلے باز رکی پونٹنگ نے بتایا کہ جب وہ بھارت کے خلاف کھیل رہے ہوتے تھے تو آف اسپنر ہربھجن سنگھ ان کے سب سے بڑے حریف ہوا کرتے تھے اور وہ اب بھی میرے خوابوں میں آکر مجھے ڈراتے ہیں۔

واضح رہے کہ رکی پونٹنگ کو ٹیسٹ میچز میں ہربھجن سنگھ نے سب سے زیادہ 10 مرتبہ آؤٹ کیا ہے ۔ پونٹنگ کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان اور بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کے بعد سب سے زیادہ 13 ہزار 378 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ ون ڈے کرکٹ میں بھی وہ تیسرے نمبرپر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں