بھارت میں پھوپھی نے 17 دن کے بھتیجے کو اسپتال کی چھت سے پھینک دیا

اترپردیش کے شہر کانپور نے خاتون نے بچے کو نیچے پھینکا تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔


ویب ڈیسک September 06, 2016
اترپردیش کے شہر کانپور نے خاتون نے بچے کو نیچے پھینکا تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پھوپھی نے اپنے 17 دن کے بھتیجے کو اسپتال کی چھت سے نیچے پھینک دیا تاہم بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں پھوپھی نے اپنے 17 دن کے بھتیجے کو اسپتال کی چھت سے نیچے پھینک دیا تاہم اسپتال کے باہر بندروں کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا گیا تھا جس کے باعث بچہ اس میں گر کر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میری 3 بیٹیاں ہونے کی وجہ سے آئے روز مجھ پر تشدد کیا جاتا ہے کہ میں بیٹے کو جنم نہیں دے سکتی اس لیے میں نے سوچا کہ بھتیجے کی پیدائش سے خاندان میں میرا رتبہ ختم ہوجائے گا جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔