ارسلان افتخارکےخلاف مناسب فورم پرقانونی کارروائی کی جائے گیملک ریاض

شعیب سڈل کمیشن نے ان کے فلاحی ادارے بند کرانے کی کوشش کی جہاں روزانہ لاکھوں لوگ مفت کھانا کھاتے ہیں، ملک ریاض


ویب ڈیسک December 07, 2012
شعیب سڈل کمیشن نے ان کے فلاحی ادارے بند کرانے کی کوشش کی جہاں روزانہ لاکھوں لوگ مفت کھانا کھاتے ہیں، ملک ریاض۔ فوٹو اے ایف پی

ملک ریاض نے کہا ہے کہ شعیب سڈل کمیشن کو پہلے ہی دن سے تسلیم نہیں کرتے تھےاور آج ارسلان افتخار کو شکست ہوئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ شعیب سڈل کمیشن نامنظور کرکے پہلی بار سپریم کورٹ نےریلیف دیا ہےاب ارسلان افتخار کےخلاف مناسب فورم پرکارروائی کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور لندن میں قانونی کارروائی کے لئےاقدامات کرلئے ہیں۔

ملک ریاض نے کہا کہ شعیب سڈل کمیشن نے ان کے فلاحی ادارے بند کرانے کی کوشش کی جہاں روزانہ لاکھوں لوگ مفت کھانا کھاتے ہیں جبکہ لوگوں کو مفت تعلیم اور علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں