میکسویل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

میکسویل نے بولروں کی خوب پٹائی کی اوراپنی ناٹ آؤٹ اننگزمیں 65 گیندوں پر9 چھکوں اور14 چوکوں کی مدد سے 145 رنزبنائے۔


ویب ڈیسک September 06, 2016
میکسویل نے بولروں کی خوب پٹائی کی اوراپنی ناٹ آؤٹ اننگزمیں 65 گیندوں پر9 چھکوں اور14 چوکوں کی مدد سے 145 رنزبنائے۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

پالی کیلے میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز گلین میکسویل نے میزبان ٹیم کے بولروں کی خوب پٹائی کی اور اپنی ناٹ آؤٹ اننگز میں 65 گیندوں پر 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 145 رنز بنائے جو کہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔

آسٹریلیا کے ہی ایرون فنچ نے اگست 2013 میں انگلینڈ کے خلاف 63 گیندوں پر156 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو کہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا اسکور ہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 14 چھکے اور 11 چوکے لگائے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی شین واٹسن ہیں جن کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہی ہے، جنہوں نے جنوری 2016 میں بھارت کے خلاف 124 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔