افغان شہری کی اسکینر میں بیٹھنے کی ویڈیو لیک ہونے پر 6 ملازمین برطرف

پاک افغان طورخم بارڈر پر گزشتہ دنوں افغان شہری کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا تھا۔


ویب ڈیسک September 06, 2016
پاک افغان طورخم بارڈر پر گزشتہ دنوں افغان شہری کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا تھا۔ اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

خیبرایجنسی میں پاک افغان تورخم بارڈر پر افغان شہری کی اسکینر میں بیٹھنے کی ویڈیو لیک ہونے پر این ایل سی کے 6 ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔

پاک افغان طورخم بارڈر پر گزشتہ دنوں افغان شہری کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا تھا جس میں بھولا بھالے شہری کو سامان اسکینر میں رکھنے کا کہا گیا جس پر اس کی لاعلمی نے اس کا مذاق بنوادیا اور شہری سامان کے ساتھ خود بھی اسکینر میں جا بیٹھا۔

افغان شہری کے اسکینر میں بیٹھنے کی ویڈیو وہاں پر تعینات اہلکاروں نے انٹرنیٹ پر وائرل کردی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اتنی شہرت حاصل کی کہ وہ بین الاقوامی میڈیا کی بھی زینت بن گئی لیکن این ایل سی حکام نے ویڈیو لیک ہونے پر وہاں تعینات ملازمین کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے انہیں برطرف کردیا ہے جب کہ برطرف ملازمین سے اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔