ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے صرف ٹریلردکھایافلم دکھانا ابھی باقی ہےنوازشریف

حکومت نے پاکستان کو کنگال کردیا ہے اور سارا پیسہ وزرا نے اپنی جیبوں میں بھرلیا ہے،نوازشریف


ویب ڈیسک December 07, 2012
حکومت نے پاکستان کو کنگال کردیا ہے اور سارا پیسہ وزرا نے اپنی جیبوں میں بھرلیا ہے،نوازشریف فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن)کے صدرنوازشریف نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں صرف ٹریلر دکھایا ہے جب کہ فلم دکھانا ابھی باقی ہے۔

میلسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آج ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے،بجلی ہے نا گیس صرف عوام کو ہزاروں روپے کے بل تھمادیئے جاتے ہیں، ہمارے دورمیں ملک ترقی کی راہ پرگامزن تھا لیکن طالع آزماؤں کو اس ملک کی ترقی عزیز نہ تھی جس کے باعث ہماری حکومت ختم کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں پاکستان خطے میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا لیکن آج ملک کا کیا حال ہے ہرادارے کوتباہ کردیا گیا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو کنگال کردیا ہے اور سارا پیسہ وزرا نے اپنی جیبوں میں بھرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب میں جوترقیاتی کام کئے ہیں اقتدارمیں آکرملک بھرمیں اسی طرح کے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔

صدرمسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عوام حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اگرعوام میرا ساتھ دیں گے تو پاکستان سالوں نہیں دنوں میں بحرانوں سے نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کامنشورعوام کی فلاح وبہبوکا منشورہوگا جس میں عام آدمی،مزدور،کسان،طالب علم کی مشکلات کومدنظررکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں