20 پاکستانی عازمین حج وفات پاگئے 1234اسپتال میں داخل

اب تک سامان گم ہونے کی530، کھاناغیرمعیاری ہونے کی65 شکایات موصول ہوئیں


Numainda Express September 07, 2016
اب تک سامان گم ہونے کی530،کھاناغیرمعیاری ہونے کی65شکایات موصول ہوئیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

LONDON: سرکاری اسکیم کے ذریعے حج کا فریضہ انجام دینے والے 20 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے، حج مشن اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1234 ہے۔ سعودی عرب پہنچے والے پاکستانی عازمین حج کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 420 ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ 340 مریض عازمین سعودی عرب کے اسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے جب کہ اب تک سرکاری اسکیم کے تحت 71 ہزار 512 جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت 62 ہزار 908 عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

عازمین کے سامان گم ہونے کے حوالے سے اب تک 530 شکایات درج کی گئیں جن میں سے 494 شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے عازمین کا سامان واپس دلوا دیا گیا جبکہ 24 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔

سعودی عرب میں موجود وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام کو خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے کی 62 اور تاخیر سے کھانا ملنے کے سلسلے میںکچھشکایات موصول ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں