کراچی میں آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں 3 افراد جاں بحق

حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے درجنوں گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

حادثے کے باعث سپر ہائی وے پر دونوں اطراف سے آنے والی ٹریفک شدید جام ہو گئی۔ فوٹو: آن لائن

MULTAN:
سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹنے سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جب کہ حادثے کے باعث گاڑیوں میں آتشزدگی سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔





نمائندہ ایکسپریس كے مطابق گڈاپ سٹی كے علاقے سپر ہائی وے غوثیہ چڑھائی كے مقام پر 5 بج كر 45 منٹ پرخوفناك دھماكے كی گونج سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، دھماكے كے اطلاع پر قریب رہائش پذیر افراد اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ پر موجود ڈی ایچ اے سٹی كے چیف سیكیورٹی افسر نے بتایا كہ جب خوفناك دھماكا ہوا اس وقت صبح كے پونے 5 بج رہے تھے، مذكورہ منظر دیكھ كر موٹر وے پولیس اور ایدھی فاؤنڈیشن كے عملے كو اطلاع دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جب كہ واقعے كے نصف گھنٹے بعد فائر بریگیڈ كی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے كی جدوجہد شروع كردی اورمزید گاڑیوں كو طلب كرلیا۔





عینی شاہدین كا كہنا تھا كہ غوثیہ چڑھائی پر ایك ٹرك دوسرے ٹرك كو دھكادے رہا تھا اس دوران جوٹرك بند تھا وہ اسٹارٹ ہوگیا اور جو دھكا دے رہا تھا وہ بند ہونے اور چڑھائی ہونے كے باعث پیچھے گیا جو عقب سے آنے والے پیٹرول والے ٹینكر سے ٹكراكر بے قابو ہوالٹ گیا اور 24 ہزار لیٹر پیٹرول زمین پر گرگیا اس میں لگنے والی چنگاری سے خوفناك دھماكے كے بعد آگ بھڑك اٹھی جس نے قریب چلنے والی گاڑیوں كو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ كافی دورتك پھیل گئی تھی جس كی وجہ سے مزید گاڑیاں لپیٹ میں آئیں، آتشزدگی كے نتیجے میں 9 گاڑیاں مكمل جل كر خاكستر ہوگئی جب كہ ایك ٹریلر جس میں نئی او ر پرانی 16 سے زائد كاریں اور سوزوكی ہائی رؤف لدی ہوئی تھی اور كیمكل كا ٹینكر كو جزوی طور نقصان پہنچا۔






آتشزدگی كے باعث سوزوكی كلٹس كار میں سوار 55 سالہ ہادی بخش اور50 سالہ نیاز حسین جھلس كر ہلاك جب کہ ان كے ساتھ موجود فقیر محمد شدید جلھس كرزخمی ہوا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی خان نواز نے بتایا كہ كار میں سوارجھلس كر ہلاك ہونے والے افراد كی لاشیں سوختہ ہوچكی تھی جب كہ زخمی ہونے والا فقیر محمد 98 فیصد جھلس چكا ہے، ہلاك ہونے والوں كی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل كی اور زخمی كو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل كیا گیا ہے۔





فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے 9 گھنٹے كی جدوجہد كے بعد آگ پر قابو پایا جب كہ آگ بھجانے كے دوران 3 فائر فائٹر جھلس كر معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس كے مطابق 5 افراد وہ زخمی ہوئے جنہوں نے گاڑیوں سے كود كر اپنی جان بچائی۔

Load Next Story