کور کمانڈرزکانفرنس میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

کانفرنس میں ملکی و خطے کی سیکیورٹی صورتحال ،پاک امریکا دفاعی تعاون سے متعلق امور زیر غور آئے


ویب ڈیسک December 07, 2012
اجلاس میں پاک افغان سرحد پر مجموعی صورتحال سمیت پاک فوج کو درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فوٹو:اے پی پی/فائل

پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔


جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا،کانفرنس میں ملکی و خطے کی سیکیورٹی صورتحال ،پاک امریکا دفاعی تعاون سے متعلق امور زیر غور آئے جب کہ پاک افغان سرحدی صورتحال سمیت پاک فوج کو درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔


کورکمانڈرزکانفرنس میں عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں