ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل تیسری باراضافہ

اہک ہفتے کے دوران مجموعی طورپر فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

اہل پی جی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران مسلسل تیسری باراضافہ کردیا گیا۔


ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے جس سے مجموعی طورپر فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا۔ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور صارفین ایل پی جی 215 روپے فی کلو میں خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

حالیہ اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت لاہور اور گوجرانوالہ میں 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے قیمت میں اضافے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story